مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

14 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، ہلاک اور زخمی ملزمان سے ، موٹر سائیکل ، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت پرویز ولدمحبوب علی اورزخمی کی حسن علی ولدعظیم کے نام سے ہوئی ہے ، ساتھی موقع سےفرار ہوگئے ۔