فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

14 جون ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری وسیم زخمی ہو گیا، لانڈھی ریڑھی گوٹھ سمندر کے قریب پراسرار طور پرگولی لگنے سے 40 سالہ محمد شریف ولد موسی ٰ زخمی ہو گیا۔ڈیفنس فیز ٹو خیابان اتحاد سگنل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 21 سالہ عباد ولد اسلم زخمی ہوگیا۔علاوہ ازیں پاک کالونی تھانے کی حدود میوہ شاہ قبرستان بابا جی مزار کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش ملی، پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہوسکی کنپٹی پر گولی ماری گئی ۔