کراچی ، حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگاران)سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت میں کمی ہوئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان انتہائی شدید سے شدید میں تبدیل ہوچکا تاہم یہ بھر خطرناک رہے گا ، طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 180کلو میٹر کو چھونے لگی ، طوفانی سسٹم کے مرکز کے اطراف سمندر میں شدید طغیانی ہے، لہریں 30فٹ تک بلند ہونے لگیں ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان 15جون یعنی جمعرات کی دوپہر کے قریب کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان 150 کلومیٹر کی رینج میں ٹکرائے گا،کیٹی بند ر کو خالی کروادیا گیا ہے جہاں طوفان کل ٹکرائے گا ،کراچی میں تیز ہواوں کا راج رہا ، بدین اور ٹھٹھہ سمیت کئی دیگر ساحلی علاقوں سے بھی ہزاروں افراد کا انخلا کرلیا گیا ہے ،سجاول سے بھی لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی، سجاول سے نامہ نگار کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے کے ممکنہ خطرات کے باوجود ساحلی علاقوں کے سیکڑوں گاؤں میں ابھی تک ہزاروں افراد موجودہیں، انتظامیہ زبانی دعوؤں تک محدود ہے، ریلیف کیمپوں پر لوگوں کو لاکر بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ہمیں یہاں کیمپ میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے، ٹھٹھہ ،سجاول اور بدين کے ساحلی علاقوں ميں بارش اور تيز ہواوں کا سلسلہ جاری رہا، کيٹی بندر پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ، کاروچھان کے کئی ديہات زیر آب آگئے ، بدين کے ساحلی علاقوں ميں پانی ماہی گيروںکی بستی کے قريب داخل ہو گيا ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےبتایا ہے کہ سمندری طوفان ٹھٹھہ سے 370اور کراچی سے 360کلو میٹر دور ہے ، سردار سرفراز کے مطابق ٹھٹھہ،سجاول اور بدین میں خاص طور پر آندھی اور تیز بارش ہو گی اور اس بارش کا پھیلاؤ تھر پارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص تک ہوگا، سندھ کے یہ 6اضلاع اس وقت حساس ہیں، تیز ہوائیں اور سمندری لہروں کی اونچائی زیادہ ہوتی ہے تو ساحلی پٹی کے نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں،کراچی کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ یہاں مٹی کے طوفان اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، شہر قائد میں طوفان سے زیادہ خطرہ نہیں ، سائیکلون شہر کے جنوب سے نکل جائے گا ، بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں سمندری طوفان بائپرجوائے کے باعث سمندرکا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوا گیا لیکن حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ زیادہ سنگین نہیں ہے، وزير اعظم شہباز شريف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ، شہباز شریف نے ہنگامی امداد کیلئے کمیٹی بنادی ، وزیراعظم نے سمندری طوفان بائپرجوائے سے متاثرہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کا مکمل انخلا کرنے اور طوفان سے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو امدادی سامان کی فراہمی يقينی بنانے کی ہدايت کردی ،پاک بحریہ نے بدلتی صورت حال اور بر وقت امدادی کاروائیوں کی نگرانی کے لئے ہیڈ کوارٹر کمانڈر کراچی میں سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے ، پاک بحریہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام ا سٹیک ہولڈرز بالخصوص ماہی گیروں کو گہرے اور کھلے سمندر میں نہ جانے کے لیے متنبہ کیا جا رہا ہے۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...