کراچی (نیوز ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کے قریب پہنچ گیا جب کہ تیز رفتار گرد آلود ہواؤں اور سمندری تھپیڑوں سے کم سے کم 7 افراد اپنی جانوں سے پہلے ہی ہاتھ دھو بیٹھے،بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے تفریحی ساحلی مقام پر سمندری طوفان کے باعث 7افراد ڈوب گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کل بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا ، اس دوران ہوا کی رفتار 135 کلومیٹر سے 150 کلومیٹر تک چل سکتی ۔منگل کو بحیرہ عرب میں اونچی لہروں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے گجرات کے ساحلی علاقوں کو گھیر لیا، درخت اکھڑ گئے اور کئی گھروں کی دیواریں گرگئیں۔ گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور بھارت کے لیے خطرہ بننے والا سمندری طوفان بائپر جوائے پیش نظر پیشگی طور پر ماہی گیروں کو سمندروں سے واپس بلالیا گیا تھا اور ساحل کی قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے، طوفان کا مرکز گجرات کے پور بندر کے جنوب مغرب میں ہے۔
کراچی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کو سٹی کورٹ کی عدالت میں پیش نہیں...
کراچی کوکین کوئن انمول عرف پنکی کی نشاندھی پرپولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس کے فلیٹ پرچھاپہ...
لاہورڈرگ اسمگلر انمول پنکی کے ساتھیوں کیخلاف لاہور میں درج تین مقدمات بارےعدالتی ریکارڈ منظر عام پر آگیا،...
لاہور لاہور پولیس نے انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد کراچی پولیس سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے پنجاب میں...
کراچیکوکین کوئین انمول عرف پنکی نے اپنے ڈرگ کارٹیل کے بارے میں بتایا ہے کہ رانا ناصرلاہور کا بدنام زمانہ...
اسلام آباد سابق ایئر چیف مجاہد انور خان سمیت ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر اسلام...
کراچینریندر مودی کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے آر ایس ایس کی حمایت کیوں درکار ہے؟ جنگ کے بعد سخت سیاسی ماحول و...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سوالوں کے جوابات نہ آ نے پر سپیکر قومی...