نیو یارک (تجزیہ ، عظیم ایم میاں ) سابق امریکا صدر اور 2024ء کے صدارتی انتخابات کے ری پبلکن امیدواروں میں بھی فی الحال صدارت کے لئے سب سے آگے انتخابی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی عدالت میں پیشی کے وقت گرفتاری پاکستانی سیاستدانوں ، عدلیہ ، پاکستان کے مفادارت کے نگرانوں ، جانبدار سیاسی ورکروں ، انسانی حقوق اور جمہوریت کے حامیوں اور قانون کی بالا دستی کے حامیوں سمیت سب کے لئے اہم پیغام لیے ہوئے ہے ،امریکا، برطانیہ اور یورپ کی مثالیں دینے والے ٹرمپ کی پیشی کے انداز پر نظر ڈالیں ، اس گرفتاری پر ٹرمپ کے حامیوں نے عدالت کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹرمپ کی گرفتاری کی مذمت کی لیکن امریکی جمہوریت اور عدلیہ نے یہ بھی واضح کر دیا کہ امریکی نظام میں سابق امریکی صدر ہو یا آنے والے انتخابات میں کوئی مقبول اور فرنٹ لائن صدارتی امیدوار ہو یا مہنگے اور قابل ترین وکلاء کی خدمات کا حامل اور دولت مند شہری ہو سب قانون کی بالا دستی کے یکساں طور پر تابع ہیں ۔ نہ کوئی عدالت پیشی پر خیر مقدم کرتے ہیں نہ ہی گرفتار ہونے پر مراعات اور ریسٹ ہاؤس اور دوستوں سے خوش گپیوں کی اجازت اور موقع فراہم کرتی ہے نہ ہی کسی جانبداری کا کھلا مظاہرہ کر کے عوام میں انگشت نمائی کے مواقع دیئے جاتے ہیں ۔ ٹرمپ کے خلاف سماعت کسی اعلیٰ عدالت میں نہیں بلکہ جوناتھن گڈمین نامی ایک مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔
لاہورلاہور ہائیکورٹ بار روم میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
نئی دہلیبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے تناظر...
کراچی برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید...
اسلام آباد ڈی ایٹ ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم نے رکن ممالک کے مابین ویزا کی سہولت کو بہتر بنانے اور سفری...
کراچی کارکنوں کی ترسیلات زر ، اپریل 2026ء میں گذشتہ ماہ مارچ کی نسبت 7.6 فیصد کی کمی،گذشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد کا...
کوئٹہ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، جس کے بعد 170 روپے والا پیٹرول 210 روپے فی لیٹر میں...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس پیٹرول 30 دن اور ڈیزل 27 دن کے اسٹاکس ہیں۔سینیٹ کی...