اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)پی ڈی ایم حکومت آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کو الگے 5سال میں 15ارب ڈالر تک لے جانے کےلئے پرعزم ہے۔سستی اور ماحول دوست توانائی 2025میں گرین انرجی 20فیصد ہوگی 2030میں 30فیصد کرکے دس سے 15فیصد تک توانائی کی بچت کا پلان , برآمدات میں اضافے کیلئے قومی پیداواری ماسٹر پلان پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے اور تجارتی پروگراموں جیسے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں یہ بات مالی سال 23-2022کا اقتصادی جائزہ بنانے والے حکومت پاکستان کے اکنامک ایڈوائزر وزارت خزانہ نے اکنامک سروے کے آغاز میں کہی دریں اثنامعلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آج شروع ہونے والے آذربائیجان کا دو روزہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے وزیراعظم آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر اپنے متعلقہ وزرا کا وفد لے کر جارہے ہیں آذربائیجان سے پہلے ہی پاکستان نے ماہانہ 8کارگو ایل این جی سستے نرخوں پر پورا سال خریدنے کامعاہدہ کر لیا ہے ماہرین کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ان کا وفد دو روزہ دورے کے دوران آذربائیجان سے سستی ایل این جی کے مزید کارگو سالانہ خریدنے کے ایم او یو کریں گے اقتصادی سروے کے مطابق سستی اور ماحول دوست توانائی کے حصول کیلئے حکومت گرین انرجی کا حصہ 2025میں 20فیصد اور 2030میں 30فیصد تک لے جانے کا پلان بنائے ہوئے ہے مزید براں حکومت 10سے 15فیصد تک توانائی کی بچت کے حصول کیلئے انرجی ایفی شینسی اور کنزرویٹو پلان پر عملدرآمد کرائے گی موجودہ حکومت پاکستان کے اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر امتیاز احمد نے اقتصادی سروے میں واضع کیا کہ موجودہ حکومت نے اپنی سیاسی ساکھ کو داؤ پر لگا کر مشکل معاشی فیصلے کئے آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کے کئے گئے معاہدے کی سخت ترین شرائط پر عمل کیا اور نہ صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ ڈوبتی ہوئی معیشت کو درست سمت کی طرف گامزن کیا موجودہ مالی سال میں معاشی استحکام حاصل کرنے کیلئے مختلف اقدامات کی بدولت مالیاتی خسارہ 7.9فیصد سے کم کرکے 4.6فیصدکردیا گیا ہے۔
کراچی پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات سے پائیدار فریم...
کراچی ایران کا تیل ریفائنری نظام جلد بحال کرنے کا منصوبہ، مرمت کا کام شروع، حملوں کے بعد بحالی عمل تیز، دو...
کراچی مذاکرات ناکامی کی وجہ، واشنگٹن فوری اور واضح نتائج چاہتا تھا. تہران کا تدریجی اور باوقار مذاکراتی...
کراچی خلیجی اتحادیوں نے امریکہ سے اسلحہ کی فراہمی کے لیے رخ بدل لیا۔ جنوبی کوریا کے جدید دفاعی نظاموں اور...
کراچی نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے...
اسلام آباد پاک-امریکہ اور ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل عاصم منیر سفارتی محاذ پر توجہ کا مرکز، ماہرین پاکستان کے...
اسلام آباد دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے...
تہران ایرانی محکمہ طبِ قانونی کے سربراہ، جو ملک کی عدلیہ کے ماتحت کام کرتا ہے، نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ...