اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے درآمد کئے جانے والا خام تیل کم قیمت پر مل رہا ہے، اس کافائدہ عوام کو منتقل کیاجائے گا، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کوسستا ایل این جی کا رگو فراہم کریگا، امریکا سے گرین ہائیدروجن اور امونیا لائیں گے، سائفر کے ڈرامہ کے بعد امریکا کے آگے گڑ گڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا۔ مانتے ہیں مہنگائی ہے، اس کیلئے کام کر رہے ہیں، 75سال میں پہلی بار روسی تیل کا جہاز پاکستان آیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل ʼیورول خریدا ہے، سیمپل کی ٹیسٹنگ ہو چکی ہے، یورپی ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں، ترکمانستان کے ساتھ تاپی گیس پائپ لائن کامعاہدہ بڑی پیشرفت ہے، ملکی گیس کا گردشی قرضہ ختم کر دیا ہے، تیل و گیس کی تلاش کیلئے 16 سے 24 نئے آف شور بلاکس نیلام کریں گے۔
کراچی انمول پنکی کی جان کو خطرہ، کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار انمول عرف پنکی کی سیکورٹی غیرمعمولی سخت کردی...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان نے ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے پہلے25ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا؟ ان کی حکومت کا قرضوں پر انحصار...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...