اسلام آباد( نمائندہ جنگ،جنگ نیوز ) چیئرمین نادرا طارق باجوہ مستعفی، بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرلیا ، طارق ملک کیخلاف نیب ، ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نادرا نے استعفیٰ پیش کیا،وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کرلیا اور کابینہ ڈویژن کو طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ وزارتوں کو بھجوانے کی ہدایت کردی ہے ۔طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے، ذرائع نے بتایاکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کے طور پر طارق ملک کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خضدار بلوچستان کے شہر خضدار کے علاقے کھنڈوزئی میں ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت2پولیس اہلکار جاں...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز سی ٹی ڈی اور پولیس کا دشت میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں ایک...
کراچی خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ایک نوجوان ریحان کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی صدف، ساس فاطمہ، سالے جبران اور...
لاہور سول سروسز اکیڈمی نے مستقبل کے سرکاری افسران میں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور جوابدہی کو فروغ دینے...
کراچی عالمی جنگیں، امریکی سرمایہ کار دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے لگے۔ ہتھیار ساز کمپنیوں، عسکری...
کراچی شمالی کوریا نے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے، جس سے ایران جنگ کے باعث بڑھتی کشیدگی اور...
کوئٹہضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے جان کا نذرانہ دیکر صوبے کی پہلی خاتون شہید اہلکار...
کراچی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کے اٹلی کے ثقافتی ورثے کے سربراہ بریگیڈیئر...