مئی 2023ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر موصول

14 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مئی 2023ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے مئی 2023ء میں ترسیلاتِ زر میں 4.4 فیصد ماہ بہ ماہ اور 10.4 فیصد سال بسال کمی آئی۔ ایس بی پی کے مطابق مالی سال 23ء کے 11 ماہ میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 24.8 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو گذشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مئی 2023ء میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (524 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (335.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (306.5 ملین ڈالر) اور امریکہ (257.2 ملین ڈالر) شامل ہیں۔