سیف سٹی اتھارٹی کے 6ہزار کیمرے فعال ہوجائیں گے ،آئی جی

14 جون ، 2023

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے موبائل بنانے والی کمپنی کے عہدیدارا وں نے ملاقات کی ۔جس میں نجی کمپنی نے سیف سٹی اتھارٹی کے شاہراہوں پر نصب غیر فعال کیمرے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری لی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ 14 اگست تک سیف سٹی اتھارٹی کے 6 ہزار 500 کیمرے مکمل فعال حالت میں ہونگے ۔ مزید برآں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں لبرٹی سنٹر کے بعد داتا دربار تحفظ سنٹر کا آغاز کر دیا ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس تحفظ سنٹرز متاثرہ افراد کو متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے تحفظ اور راہنمائی دلوانے میں اپنا کردار موثر طور پر ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپولیس تحفظ مرکز داتا دربار کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے داتا دربار تحفظ سنٹر کا افتتاح کیا آئی جی نے پولیس خدمت مراکزکے اہلکاروں میں کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔