5ماہ میں گورننس کے نظام میں بہتری آئی ،ابراہیم حسن مراد

14 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے سیالکوٹ اور گجرات کا دورہ کر کے مقامی حکومتوں کے مختلف منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا، سیالکوٹ کے دورے میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ کے دوران پنجاب میں گورننس کے نظام میں بہتری آئی ہے۔