مئی 2023ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر موصول ہوئے

14 جون ، 2023

لاہور(سودی)مئی 2023ء میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔منگل کو سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2023ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔نمو کے لحاظ سے مئی 2023ء میں ترسیلاتِ زر میں 4.4 فیصد ماہ بہ ماہ اور 10.4 فیصد سال بسال کمی آئی۔مالی سال 23ء کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 24.8 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گذشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔مئی 2023ء میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (524 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (335.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (306.5 ملین ڈالر) اور امریکہ (257.2 ملین ڈالر) شامل ہیں۔