لاہور (نیوزرپورٹر)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئر مین عامر قدیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے ایف بی آر کی ساری مشینری کو متحرک کرے ،ملک میں ٹیکس سپیس بہت زیادہ ہے صرف وژن کی کمی ہے ،مطالبہ ہے کہ حکومت ٹیکس ریٹس کی شرح کو نیچے لائے جس سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کا ہدف 15ارب ڈالر مقر کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش 48ارب ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے ۔حکومت اور ایف بی آر موجودہ ٹیکس دہندگان کو نشانہ بنانے کی بجائے اہداف کے حصول کے لئے نئے شعبوں کی تلاش کریں ۔گردشی اور غیر ملکی قرضوں سے نجات حا صل کرنے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر پالیسی دینا ہو گی ،انہوں نے کہا کہ بنیادی شرح سود 21 فیصد کے ساتھ کوئی بھی تاجر بینکوں سے قرض لے کر سرمایہ کاری کا خطرہ مول نہیںلے گا ۔
لاہور جنوبی چھاؤنی نے 02 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان کے مطابق...
لاہور شادمان کے علاقے جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا...
لاہور شاہدرہ کے علاقے میں چند روز قبل سکول ٹیچر خاتون کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی...
لاہور ستوکتلہ کے علاقے میں پالتو کتے کے حملے سے 9سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال...
لاہور سپیڈو بس کے عملے نے دورانِ سفر ایک بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ چوہنگ جیابگا سٹاپ کے قریب پیش...
لاہور لاہور میں کمرشل گاڑیاں چرانے والے گروہ متحرک، رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے 105کمرشل گاڑیاں چوری ہو...
لاہور برکی پولیس نے 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق برکی پولیس نے...
لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر...