ایل ڈی اے شہر کے12اہم مقامات پر سپورٹس کمپلیکس جلد مکمل کریگا

14 جون ، 2023

لاہور (خصوصی رپورٹر ) ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے بارے اجلاس میں بتایا گیا کہ سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کو ممبر شپ کے لیے کھول دیا گیا ہے۔شہر میں کل 12 مقامات پر ایل ڈی اے کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں۔ سنت نگر کے بعد تاجپورہ، چائنہ سکیم اور مینار پاکستان کے سپورٹس کمپلیکس کو بھی اگلے مرحلے میں کھولا جائے گا۔