گندم پیداواری مقابلہ کاشتکار عندالحنان نے جیت لیا

14 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت منعقدہ پیداواری مقابلہ2022-23میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کاشتکار عندالحنان ولد محمد ابراہیم نے76.51من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے کے بعد صوبائی سطح پر اول پوزیشن حاصل کی اور حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں 6 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا ۔