جعلی زرعی ادویات کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ

14 جون ، 2023

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر صنعت وتجارت وتوانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس میں جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ملاوٹ مافیا کو کسی صورت پنجاب کی زراعت بالخصوص کپاس کی فصل تباہ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ قومی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھنے والی کپاس کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ملکر کام کریں گے۔ترقی پسند کاشتکار نے کہا کہ کپاس کی فصل کو تباہی سے بچانے کیلئے اس کی مینجمنٹ کو بہتر بنانا ہوگا۔