موبی لنک بینک کا وژن بلڈنگ فیوچر سے اشتراک

14 جون ، 2023

لاہور (جنگ نیوز) موبی لنک بینک نے مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے جاری مشن کے تحت وژن-بلڈنگ فیوچر (وی بی ایف) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد مختلف اقدامات کے ذریعے مالیاتی شعبے میں موجود عدم مساوات کو دور کرنا ہے۔ اپنے فلیگ شپ پروگرام ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN) کے تحت موبی لنک بینکنگ سہولیات سے محروم آبادی بالخصوص خواتین کے لیے جدید ڈیجیٹل اور مالیاتی حل متعارف کرائے گا۔