ایس ای سی پی نے پاکستان کے پہلےپی ٹو پی پلیٹ فارم کی منظوری دیدی

14 جون ، 2023

لاہور(سودی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ، سرمایہ کاروں اور صارفین کے تحفظ کو ترجیح اورتکنیکی جدت کو اپناتے ہوئے ملک میں پہلے پیر ٹو پیر(پی ٹو پی )قرضہ دینے کی خدمات فراہم کرنے والےادارے کی منظوری دے دی ہے۔فنجا لینڈنگ سروسز لمیٹڈ کو ایس ای سی پی کے ریگولیٹری سینڈ باکس میں تفصیلی جانچ کے بعد منظوری دی گئی ہے۔ سینڈ باکس میں جانچ کے دوران منظور شدہ پی ٹو پی سروس پرووائیڈر نے اپنے پلیٹ فارم کے قابل عملیت اور محفوظ ہونے کا ثبوت پیش کیا۔اس سے پہلے،ایس ای سی پی نے موجودہ این بی ایف سی ریگولیشنز، 2008 کے اندر پی ٹو پی قرض دینے کے لیے ایک قابل عمل ریگولیٹری فریم ورک متعارف کروایا تھا۔ یہ فریم ورک پی ٹو پی سروس فراہم کرنے والوں کو شفاف، محفوظ ، اور ریگولیٹری معیارات کے مطابق ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے، جس سے سرمایہ کار اور قرض لینے والوں کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ ملتا ہے۔