فین انڈسٹری پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے سے مشکلات میں اضافہ ہو گا

14 جون ، 2023

گجرات(نمائندہ جنگ) پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمیر رفیق نے کہا ہے کہ 11اپریل 2023 ء کو تمام تجاویز پی ایس کیو اے سی اور نیکا کو بھجوا دی تھیں۔ا ن تمام اقدامات کے باوجود اور انڈسٹری کی مشاورت کے بغیر دوبارہ ایکسائز ڈیوٹی پروپوز کر دی گئی ہے۔ دوسرا کم از کم انرجی سٹینڈرڈز کو ابھی حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ جس سٹینڈرڈ کی بنیاد پر ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہونی چاہئے اس کے بننے سے پہلے ہی حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی لگا دی ،راتوں رات اس طرح کے فیصلوں سے ملکی انڈسٹری جو کہ پہلے ہی بند پڑی ہے تباہ ہو کر رہ جائے گی۔ ان سٹینڈرز پر عملدرآمد کے لئے انڈسٹری کو اپنی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ جو کہ موجودہ ملکی حالات میں ممکن نہیں جہاں خام مال کی امپورٹ پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں اور مشینری اور پلانٹ وغیرہ کی امپورٹ فنائشل کرائسس کی وجہ سے ممکن ہی نہیں۔ اور ملکی ایکسپورٹ بھی دن بدن گر رہی ہے۔