محکمہ ایکسائز نے ٹیکس وصولیوں کی مہم تیز کردی

14 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں بقایا جات اور مقررہ اہداف کے حصول کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی نے اپنے دفتر میں ریکوری مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے جو صوبہ بھر میں ہفتے کے سات دن نو بجے صبح تا نو بجے رات ملازمین کی مانیٹرنگ کرے گا۔ ڈی جی نے مانیٹرنگ سیل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دو مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔