کراچی (نیوز ڈیسک)طاقتور سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کے قریب پہنچ گیا جب کہ تیز رفتار گرد آلود ہواؤں اور سمندری تھپیڑوں سے کم سے کم 7افراد اپنی جانوں سے پہلے ہی ہاتھ دھو چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے تفریحی ساحلی مقام پر سمندری طوفان کے باعث 7افراد ڈوب گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان آج بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا ، اس دوران ہوا کی رفتار 135 کلومیٹر سے 150 کلومیٹر تک چل سکتی ۔بحیرہ عرب میں اونچی لہروں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے گجرات کے ساحلی علاقوں کو گھیر لیا، درخت اکھڑ گئے اور کئی گھروں کی دیواریں گرگئیں۔ گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے، طوفان کا مرکز گجرات کے پور بندر کے جنوب مغرب میں ہے، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جمعرات کو سوراشٹرا، کچھ اور پاکستانی ساحلوں کو عبور کرے گا۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں بلند لہریں اٹھ رہی ہیں، گجرات کے ساحلی علاقوں سے 11 ہزار افراد کا انخلا کرا لیا گیاجبکہ مجموعی طور پر بھارت کے ساحلی علاقوں سے 20ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں جمعہ تک ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ گجرات کی دو بندر گاہوں پر کام بند ہوگیا ہے ۔
اسلام آ باد :وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آ باد میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سے...
کراچی بھارت اور فرانس 28 اپریل کو فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو کی موجودگی میں بھارتی بحریہ کے لئے26...
واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے اعلانات کے نتیجے میں بازاروں میں ہلچل مچنے سے پہلے میٹاکارپوریشن کے...
کراچی امریکہ، ایران میں جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کا اعلان، آگے کیا ہوگا؟ دونوں جانب سے تکنیکی ماہرین کی...
اسلام آباد جمعیت العلمائے اسلام سندھ کے سربراہ علامہ راشد محمود سومرو نے نہروں کے سوال پر 24؍، 25؍ اور 26؍...
کراچیعالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر...
کراچی امریکی سپریم کورٹ نے ہفتے کی صبح ایک عارضی حکم جاری کرتے ہوئے وینزویلا کے تارکین وطن کے ایک گروپ کی ملک...
کراچی سعودی عرب نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی حمایت کی ہے، سعودیہ کا یہ موقف دس سال قبل...