شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ، امریکا

14 جون ، 2023

کراچی(جنگ نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ9مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں، پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق سب کے لئے جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کی عزت کریں، انسانی حقوق، جمہوریت، صحافیوں کی سکیورٹی اور قانون کی پاسداری پر اعلیٰ پاکستا نی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، یہ امریکا کے لئے ترجیحی بنیادیں ہیں، روسی تیل کی خریداری کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ واضح کرتے آئے ہیں کہ ہر ملک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، روسی تیل مارکیٹ ریٹ سے نہایت سستے داموں فروخت کیا گیا ہے، پتہ چلتا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی، اس سے روسی تیل کی قیمت گری، ہمار ا اندازہ ہے کہ اس سے روس100 ڈالر کے اضافی ریوینیو سے محروم رہا، جو جنگ میں لگ سکتا تھا، امریکا نے روسی توانائی کی ایکسپورٹ پر پابندیاں نہیں لگائیں۔