فیول ایڈجسٹمنٹ ،بجلی ایک روپے 61پیسے فی یونٹ مہنگی

14 جون ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،قیمت اپریل کے مہینے کیلئے بڑھائیگئی ہے، نیپرا نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، سی پی پی اے نے 2 روپے 01 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جو ن کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، ٹیرف میں اضافے کا اطلا ق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا ۔