روس سے خام تیل کم قیمت پر ملا، فائدہ عوام کو منتقل کرینگے، مصدق ملک

14 جون ، 2023

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے درآمد کئے جانیوالا خام تیل کم قیمت پر مل رہا ہے، اس کافائدہ عوام کو منتقل کیاجائیگا، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کوسستا ایل این جی کا رگو فراہم کریگا، امریکا سے گرین ہائیدروجن اور امونیا لائیں گے، سائفر کے ڈرامہ کے بعد امریکا کے آگے گڑ گڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا۔ مانتے ہیں مہنگائی ہے، اس کیلئے کام کر رہے ہیں، 75 سال میں پہلی بار روسی تیل کا جہاز پاکستان آیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل ʼیورول خریدا ہے، سیمپل کی ٹیسٹنگ ہو چکی ہے، یورپی ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں۔