وزیراعظم شہباز شریف آج آذربائیجان جائینگے

14 جون ، 2023

اسلام آ باد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف آج آذربائیجان جائینگے۔صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیر اعظم14سے15جون2023تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کرینگے۔ آذربائیجان کیساتھ تعاون کے ترجیحی شعبوں سے متعلقہ وزراء بھی وفد کا حصہ ہونگے۔وزیر اعظم شہباز شریف صدر الہام علیوف سے تجارت، سرمایہ کاری آئی - ٹی اور توانائی سمیت تعاون کے اہم شعبوں پر مذاکرات کرینگے،عالمی اور علاقائی فورمز میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک عالمی اور علاقائی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ اعلیٰ قیادتی سطح پر وفود کے متواتر تبادلے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہیں۔