اسلام آباد( نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر ،جنگ نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے استعفیٰ دیدیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نادرا نے استعفیٰ پیش کیا،ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور کابینہ ڈویژن کو طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ وزارتوں کو بھجوانے کی ہدایت کردی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے، ذرائع نے بتایاکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کے طور پر طارق ملک کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،طارق ملک نے اپنے بیان میں بتایا کہ اقوامِ متحدہ نے حال ہی میں انہیں پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب پر تیار کی جانے والی ʼنیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023ʼ کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے ،علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے پائیدار ترقی کے عالمی مقاصد (SDGs) کی سرگرمیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ پاکستان میں پارلیمان کو مضبوط بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جبکہ زندگی ٹرسٹ کے ذریعے وہ ملک میں بچوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،طارق ملک نے کہا کہ ان حقائق کے پیش نظر وہ چیئرمین نادرا کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں تاکہ پوری لگن اور دلجمعی کے ساتھ اپنی تمام ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے سکیں اور اپنے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔
لاہور صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جسکے پیش نظر گورنر ہائوس میں...
اسلام آباد نیپرا نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کی جانب سے 250 ڈالر فی میگاواٹ سالانہ فیس کو بجلی...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری دیدی ۔پاکستان کی وفاقی...
کراچیمریکا کا پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے پر ردعمل سامنے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم...
کراچی بھارت پہلی بار برکس کے ایک ایسے اعلامیہ کا حصہ بنا جس میں اسرائیل کی مذمت کی گئی۔ برازیل کے شہر ریو ڈی...
پشاور خیبر پختونخوا حکومت کا خواتین اوراقلیتی ارکان کی حلف برداری رکوانے کا منصوبہ ، اجلاس نہ...
اسلام آباد اب تک غیر مؤثر ثابت ہونے والے عمل کے باوجود، وفاقی حکومت کے اداروں کی تنظیم نو کے لیے قائم کابینہ...