اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے گرگیا، سونا بھی سستا

14 جون ، 2023

کراچی ( نمائندہ جنگ ) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 55پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 5روپے گھٹ گئی ،یورو کی قیمت میں بھی 1.80 روپے کی کمی ،پاؤنڈ 4.30 روپے تک سستا ہو گیا۔ادھر سونے کی قیمت میں 4ہزار روپے فی تولہ کی کمی ہو گئی ہے۔