جواد سہراب ملک وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

14 جون ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) محمد جواد سہراب ملک کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر شیخ روحیل اصغر کو کابینہ امور کا قلم دان دیاگیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے انہیں یہ قلم دان دینے کا نوٹیفکیشن جا ری کردیا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر بر ائے احتساب عرفان قادر کے بارے میں یہ نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض بلا معاوضہ انجام دینگے۔