اسلام آباد(زبیر قصوری)ریلوے پاکستان کی طرف سے آؤٹ سورسنگ کی جانیوالی ٹرینوں کے وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں اور چارجنگ سمیت دیگر درجنوں شکایات پر ڈی سی او پاکستان ریلوے رباب ملک نے تفصیلی خط جاری کیا ہے خط میں ریلوے بھی افسران کو بتایا گیا ہے کہ نجی کمپنی ریلوے پاکستان کی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اوور چارجنگ سمیت پاکستان ریلوے کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جس سے ریلوے پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔خط کے مطابق نجی کمپنی کے خلاف مختلف حوالوں سے متواتر شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ایس جمیل اینڈ کمپنی جس کو فرید ایکسپریس کا تجارتی انتظام آئوٹ سورس کیا گیا تھا وہ معاہدے کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔ ڈی سی او کے کام میں بے ضابطگیاں نوٹ کی گئی ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر کرایہ کا کائونٹر نہیں لگایا گیا۔ پارٹی معاہدے کی شق 5 اور 7 کے مطابق پالیسی پر عمل کرنے میں ناکام رہی ، کمپنی کو اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں اوورچارجنگ میں ملوث پایا گیا۔اے سی بزنس کلاس کے روٹ پر اسٹیشن سے اسٹیشن کا کرایہ وصول کرنے کا بندوبست نہیں، عملہ کمپنی لوگو کے ساتھ مناسب یونیفارم نہیں پہنتا۔ 17 مئی 2023 کے ایک چھاپے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈائننگ کار مینیجر غیر مجاز اشیاء جیسے ایکوافینا، گورمیٹ اور بینز جوس کے غیر منظور شدہ برانڈ کے منرل واٹر کی فروخت میں ملوث پایا گیا۔ اسی طرح، وہ نامعلوم برانڈ/کمپنی کے دو غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کر رہا تھا جو اوگرا سے منظور شدہ نہیں تھے جبکہ ریلوے کی طرف سے سے جاری کردہ ہدایات کی صریح خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ مسافروں کے ساتھ چیکنگ عملے کا ذلت آمیز سلوک ہوتا ہے اور اس حوالے سے مسافروں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نجی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، پاکستان کے گوادر فری زون سے مصنوعات کی برآمدات نہ صرف بندرگاہ کو...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، ملک چھوڑنے کی ڈیڈ...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آبادوزارت صنعت و پیداوار واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے لیے واضح اور شفاف...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پیکا...
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا مقصد مقدمات میں کمی...
اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا عہدہ چھوڑنے کیلئے ایک...