کراچی(سید محمد عسکری) سندھ کی 21 سرکاری جامعات کے وائس چانسلر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے نمایاں طور پر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بجٹ میں اضافے سے وہ بڑھتی ہوئی تنخواہ اور پنشن کی ذمہ داریوں کو پورا کر سکیں گے۔ 21 وائس چانسلرز نے اپنے دستخطوں سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی تنخواہ اور پنشن کی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ افراط زر کے حساب سے بجٹ میں یکساں اضافے کے بغیر، بہت سی یونیورسٹیاں اپنی تنخواہ اور پنشن کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کریں گی جب کہ کچھ یونیورسٹیاں ڈیفالٹ بھی ہو سکتی ہیں اور یہ صورتحال ہماری اعلیٰ تعلیم پر نقصان دہ اثر ڈالے گی اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی مقصد کو بھی نقصان پہنچے گا۔ خط میں وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مشترکہ مفادات کی کونسل کا فوری اجلاس طلب کریں جہاں ہ اس اہم معاملے کو فوری طور پر زیر بحث لایا جائے اور اسے حل کیا جائے۔ موجودہ این ایف سی (نیشنل فنانس کمیشن) اور سی سی آئی (مشترکہ مفادات کی کونسل) کے فریم ورک کے مطابق، وفاقی حکومت یونیورسٹیوں کو بار بار گرانٹس فراہم کرنے کی پابند ہے۔ افسوس کہ حکومت پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا بار بار آنے والا بجٹ بلاجواز منجمد کر دیا ہے اس کے علاوہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سندھ کی یونیورسٹیاں اپنے جائز حصے سے نمایاں طور پر کم وصول کر رہی ہیں۔ خط میں وفاقی حکومت سے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے بعد، جہاں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ فیس اور آمدنی کے دیگر ذرائع تقریباً ناممکن ہیں۔ اس طرح وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں اضافے کے بغیر سندھ کی یونیورسٹیاں تنخواہیں اور پنشن ادا نہیں کر سکیں گی۔
اسلام آبادوفاقی حکومت ہائی ٹیک یوتھ ٹریننگ پروگرام کوگلگت بلتستان تک توسیع دے گی۔ایک ہزار نوجوانوں کو...
اسلام آباد پارلیمنٹ ڈائری، قومی اسمبلی کو ’’کورم‘‘ کے ناگ نے دو مرتبہ ڈس لیا۔ بھاری مشاہرے، بھتہ بھاڑا کی...
راولپنڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، میاں فاروق نذیرنے اڈیالہ جیل کرپشن کیس میں ایک وارڈر کو ملازمت سے برطرف...
اسلام آباد پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے فروغ کیلئے بڑی پیشرفت، ٹیکسلا ہیوی انڈسٹریز کی ذیلی کمپنی...
لاہور بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سفارت کار 38 سالہ پروٹوکول...
کراچی امریکی عہدیدار کا کہنا ہے ایران کی نئی پیشکش ناکافی، جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ ہے، ٹرمپ جنگ خاتمے...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آباد پارلیمنٹ ڈائری،نوازشریف کو لاہور جیل میں زہر کھلانےکی تصدیق ہوگئی تھی، اچکزئی نے قومی اسمبلی...