بیجنگ(آئی این پی) چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کے تاریخی فیصلے کے تحت جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا (جی اے سی سی) نے پاکستانی ہیٹ ٹریٹڈ بیف کو چینی مارکیٹ میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق درآمد شدہ پاکستانی ہیٹ ٹریٹڈ بیف 30 ماہ سے کم عمر کے مویشیوں سے لیا جانا چاہیے اور گوشت ہڈیوں سے پاک ہونا چاہیے۔ گوشت کے مرکز کو کم از کم 30 منٹ کے لئے کم از کم 80 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت تک پہنچنا چاہئے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ٹریٹڈ بیف کی پیداواری کمپنیاں پاکستان میں قائم ہونی چاہئیں اور پاکستان کی سرکاری نگرانی میں کام کرنا ہو گا اور چین اور پاکستان دونوں کے ویٹرنری ہیلتھ اور پبلک ہیلتھ ریگولیشنز کی پاسداری کریں گی۔ چین کو گوشت برآمد کرنے سے پہلے، پروڈیوسر کو چین کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، اور صرف رجسٹریشن کی تاریخ کے بعد پیدا ہونے والے بیف کو برآمد کرنے کی اجازت ہوگی . چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس اعلان میں پروسیسنگ کے حالات، اسٹوریج، سرٹیفکیشن، پیکیجنگ، نقل و حمل اور لیبلنگ کے بارے میں تفصیل دی گئی ہے۔ چینی مارکیٹ میں پاکستانی بیف کی رسائی پاک چین اقتصادی تعاون میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مسلسل ترقی اور گہرائی کے ساتھ، مزید پاکستانی زرعی مصنوعات کے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کی توقع ہے.یہ نئی پیش رفت چینی مارکیٹ میں پاکستانی چیری کی برآمد سے متعلق پہلے کے معاہدے کے بعد ہوئی ہے۔
اسلام آباد مرکزی مسلم لیگ روزگار سہولت سے کراچی میں 1500 سے زائد خاندان مستفید ،موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ ،ماہی...
اسلام آباد محکمہ موسمیات نےرواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن، محمد علی رندھاوا کی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں سپیشل ڈیوٹی کے دوران پنجاب پولیس ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کرگئے ، میت...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یو فون کو فائیو جی سروسز کے کمرشل آغاز کی اجازت دیدی ، اس...
اسلام آباد انسداد منشیات فورس نے 8 ملک گیر کاروائیوں کے دوران پونے دو کروڑ مالیت کی 105 کلو گرام منشیات برآمد...
اسلام آباد ایف آئی اے /انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے جعلی اور ٹیمپرڈ ویزوں کی تیاری میں ملو ث 3 ملزمان کو...
اسلام آبادضلع مظفر گڑھ ،تحصیل جتوئی کی رہائشی، بے سہارا خاتون نے چیف جسٹس کے نام خط میں اپنے 2جوان بیٹوں کے...