اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے واضح کیا ہے کہ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو جماعت اسلامی مخالفت کرے گی۔ پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کے بیانات دیے جارہے ہیں، بتانا چاہتا ہوں یہ ملک اب کسی کی خواہش پر نہیں، آئین اور جمہور کی مرضی کے مطابق چلے گا۔ 2018 میں سلیکشن ہوئی، اب پی ڈی ایم بھی فکس میچ چاہتی ہے، موجودہ بندوبست 100 فیصد ناکام ہوگیا، یہ لوگ جتنی دیر اقتدار میں رہیں اور جو مرضی کرلیں، عوام کے دل اپنی طرف نہیں موڑ سکتے، اقتدار میں یہ ان کا پہلا موقع نہیں، سبھی نے باریاں لیں، اب عوام اور اس کے حقیقی خدمت گاروں کی باری آئے گی، جماعت اسلامی عوامی جمہوری جدوجہد سے یہاں اسلامی نظام نافذ کرے گی۔الحمرا ہال میں انتخابات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا مگر پی پی کی ضد ہے کہ میئر جیالا ہوگا
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،چیئرمین...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...
راولپنڈی ڈیلی جنگ ایند پریس ورکرز یونین کے انتخابات ناصر چشتی صدر اور خالد محمود جنرل سیکر ٹری بلامقابلہ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت پولیس نے جعلی لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تردید کر دی ، سوشل میڈیا پر...
اسلام آباد اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں...
اسلام آباد مرکزی مسلم لیگ روزگار سہولت سے کراچی میں 1500 سے زائد خاندان مستفید ،موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ ،ماہی...
اسلام آباد محکمہ موسمیات نےرواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن، محمد علی رندھاوا کی...