اسلام آباد ( رپورٹ، حنیف خالد )چائنا سدرن ائرلائن کی لاہور سے ارومچی کیلئے دوبارہ پروازوں کا آغاز ہو گیا۔ چائنا سدرن ایئرلائنز نے 2020 میں COVID-19 وباء کے باعث اپنا آپریشن معطل کر دیا تھا۔ گزشتہ روزچائنا سدرن فلائٹ CZ-6017 صبح 7:52 پر لاہور پہنچی اور دن 10:02 پر پرواز CZ-6018 ارومچی کے لیے روانہ ہوئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس موقع پر لاہور ائرپورٹ پر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین ،ائرپورٹ منیجر نذیر احمد خان، سی ایس او اور ایئر لائن/جی ایچ اے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے میں تعاون پر ائرپورٹ انتظامیہ اور دیگر ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایئر لائن اور مسافروں کے لئے لاہور ارومچی روٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
اسلام آباد پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل میں مبینہ قواعد و ضوابط کے برعکس نئی آسامیوں کی تخلیق پر سابق...
کراچی ویٹول نے پاکستان میں بنکرنگ آپریشنز کیلئے دو بڑے بنکرنگ بارجز تعینات کر دیے، گوادر میں پہلی کامیاب...
اسلام آباد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے...
اسلام آباد آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی انتظامیہ نے جولائی 2022 سے جون...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج...
اسلام آباد چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چوہدری خالد محمود نے شہریوں سے کہا ہے کہ شدید بارش اور آندھی کے...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی گریڈ 20کی افسر...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے بلوچستان میں نئے اضلاع اور...