شاہ محمود قریشی کی درج مقدمات میں عبوری ضمانت منظور،گرفتاری سے روکدیا

14 جون ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر اسلام آباد کے دو تھانوں میں درج مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے9مئی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی 19 جون تک عبوری ضمانت منظور کی ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ہارون احمد نے9مئی ہنگامہ آرائی پر تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔