اسلام آباد(فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم "اپنا" کی جانب سے ترکی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے 350,000 ڈالر کا عطیہ، واشنگٹن ڈی سی ترکی میں تباہ کن زلزلے سے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ نے زلزلہ متاثرین کیلئے350,000 ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کے ہمراہ ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کے وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں ترکی کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور "اپنا" کی جانب سے دیے گئے عطیے کا چیک ترک سفیر کو پیش کیا۔مسعود خان نے اس موقع پر کہا کہ جب زلزلہ ترکی میں آیا تھا تو اس نے براہ راست پاکستان کو نشانہ بنایا تھا کیونکہ ترکی ہمارا دوسرا گھر اور غیر ملکی مادر وطن ہے۔مسعود خان نے کہا کہ "اپنا" نے ترکی کے بھائیوں اور بہنوں کے درد کو محسوس کیا اور ترک قیادت کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر 350,000 ڈالر سے زیادہ جمع کیے۔اس موقع پر ترکی کے سفیر حسن مرجان نے سفیر پاکستان مسعود خان اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبات اور عطیات سے ان کی ترکی اور اس کے عوام کے ساتھ وابستگی کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔صدر اپنا ڈاکٹر ارشد ریحان نے کہا کہ جب ترکی کے لوگوں پر تباہی ہوئی تو امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے اس تکلیف کو محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا نے آفت زدہ لوگوں کو ہر ممکن طبی امداد کی پیشکش کی۔ دریںا ثنا مسعود خان نے ’’اپنا‘‘ کے نمائندوں اور عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو جو مختلف شعبہ زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں یہاں ان کی صلاحیتوں اور خدمات کے حوالے سے ہر سطح پر عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے خاص طور پر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد اس ضمن میں سرفہرست ہیں۔ تنظیم کے نمائندوں نے نےملاقات کے دوران ان خبروں کے حوالے سے تشویش اور خدشات کا اظہار کیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں سے اس حوالے سے تفتیش کی جاسکتی ہے کہ کیا بیرون ملک قیام کے دوران وہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں رہے اور بالخصوص 9 مئی کے سانحے کے حوالے سے ان کا یا ان کے عزیز و اقارب کا کوئی کردار تو نہیں ۔ تنظیم کے نمائندوں نے پاکستان سے آنے والی بعض خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسی خبریں امریکہ میں پاکستان کی کمیونٹی اور پاکستان میں ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کیلئے تشویش اور پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔ پاکستانی سفیر نے انہیں یقین دلایا کہ امریکہ سمیت بیرون ملک مقیم کسی پرامن اور وطن عزیز سے محبت کرنے والے شہریوں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ تاثر محض پروپیگنڈے پر مبنی ہے امریکہ میں مقیم پرامن پاکستانی محب وطن اور اپنی زمین سے پیار کرنے والے ہیں انہیں کسی قسم کے پروپیگنڈے سے ہرگز پریشان نہیں ہونا چاہئے۔
اسلام آباد پارلیمنٹ کے دونوں ایوان ہفتہ رواں کے اختتام پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوجائیں گے اور آئندہ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مینوفیکچررز کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کو 29فیصد سے کم کرکے 20فیصد کی...
اسلام آباد برطانیہ کے ویسٹ سرے کونسل کے انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی کے واحد پاکستانی نژاد برطانوی شہری...
کراچی غیرملکی ایئر لائن کا طیارہ گزشتہ 7 روز سے پشاور ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار ہے۔ 737 میکس 8 طیارہ مسقط سے...
راولپنڈی تشدد کرکے خاتون اور اس کے بیٹے کو زخمی کرنے والے والے دو ملزموں کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات اور پی ٹی آئی کسان ونگ کے آرگنائزر شیخ وقاص اکرم نے...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمانی...
کہوٹہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر...