اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہےکہ پاکستان پیرس کلب یا عالمی مالیاتی اداروں سمیت بیرونی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا ، تمام ادائیگیاں بروقت کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مستقل بنیاد پر بات چیت جاری ہے، قوی امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے کیلئے بات آگے بڑھے گی ، پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں معاہدے کے خواہاں ہیں ،ناامیدی کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ روزانہ ہی رابطے میں ہے ، ایف بی آر اور سٹیٹ بنک سے بھی بات چیت ہو چکی ہے، ڈیٹا شیئر ہورہا ہے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ پاکستان پیرس کلب یا دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے ری شیڈول نہیں کرائے گا ، البتہ بعض ممالک کے ساتھ دوطرفہ قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کیلئے سوچا جا سکتا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم گورنر سٹیٹ بینک نے اس بارے میں کیا کہا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں ۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بجٹ میں کوئی ایمنسٹی نہیں دے رہی ۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...