اسلام آباد (ساجد چوہدری،شکیل اعوان) سنیٹرڈاکٹر ہمایوں مہمند اپنی بجٹ تقریر میں حکومت پر اشعار کے ذریعے تنقید کرتے رہے،سنیٹرمحسن عزیزنے کہا اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا، اس کے مصداق بار بار انہی سے ٹیکس لیا جا رہا ہے جو پہلےٹیکس ادا کر رہے ہیں ، چارٹر آف اکانومی بہت ضروری ہے ،ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد اجلاس کی صدارت کی،سنیٹر محسن عزیز نے کہا اس سال ایک لاکھ گدھوں کی تعداد بڑھی ہے ،سنیٹر مہر تاج روحانی نے کہا بجٹ کی یہ کتابیں خدا کی قسم کوئی نہیں پڑھتا ، ہمیں چھوٹی سی بجٹ کی کتاب دیا کریں جو ہم پڑھ سکیں ، سنیٹر وقار مہدی نے گدھوں کا نام لیا تو اپوزیشن کی طرف سے شور شرابہ شروع ہو گیا ، ڈپٹی چیئرمین نے دونوں طرف کے ارکان کو خاموش کروایا ۔اجلاس کے آ غاز پر سینیٹر ز کے تعداد کم تھی ، سینیٹر ہمایوں مہمند نے اشعار سنائے تو ایوان کا ماحول تلخ ہو گیا،قاسم کے ابو کا زکر ،سینیٹر ہمایوں مہمند نے مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کی جس پر جے یو آ ئی کے ارکان کھڑے ہو گئے ،سینیٹر ہمایوں مہمند نےپی ڈی ایم کا معنی بولا پاکستان ڈیزاسٹر موومٹ۔
اسلام آبادوفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مچھلی اور فشریز مصنوعات کی...
راولپنڈی ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گجرات سے گرفتار کرلیا...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالتوں پر بڑھتے مقدمات کے بوجھ اور فوری انصاف کی...
اسلام آ باد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی...
اسلام آباد پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں تیزی، قیمتوں میں نمایاں اضافہ،پنجاب کی منڈیوں میں گندم 3900 سے 4200...
کراچی تجزیہ کاروں اعزاز سید، بینظیر شاہ، مظہر عباس اور ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ پس پردہ پاکستان اب بھی بھرپور...
پشاور خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت...
کیلیفورنیا اوپن اے آئی مقدمہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، مسک اور آلٹمین کےایک دوسرے پر سنگین الزامات،...