حنا ربانی کھر کا بیلجیم کا دورہ،برسلز میں یورپی یونین کےکمشنروں سےملاقاتیں

14 جون ، 2023

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بیلجیم کے جاری دورے کے دوران برسلز میں یورپی یونین کے دو کمشنروںسے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔وزیر مملکت کی یورپی کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ جینز لینارک سے ملاقات کے دوران پاکستان میں یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی۔وزیر مملکت نے سیلاب کے بعد یورپی شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کرنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔