لاہور (جنگ نیوز) ”مل کر پاکستان“ اور ”اللہ والے“ ٹرسٹ نے خدمت خلق کے بھر پور جذبے کے ساتھ پورے پاکستان میں برڈ فیڈرز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ لوگوں میں آگہی اُجاگر کرنا ہے۔ یہ مہم گرمی کے موسم میں پورے پاکستان میں پرندوں کیلئے 10ہزار فیڈرز لگانے کا آغاز ہے۔ تقریب کا انعقاد بحریہ یونیورسٹی جوہر ٹاؤن میں کیا گیا جس میں ماحولیات کے ماہرین، کارکنان اور رضاکاروں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر ”مل کر ڈاٹ کام“ کے والنٹیئر ہیڈ ہادی سیف کا کہناتھا کہ 10ہزار برڈ فیڈرز پرندوں کیلئے ایک بہتر ماحول بنانے کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ”اللہ والے“ ٹرسٹ کے چیئر پرسن شاہد لون نے اس مہم کے اثرات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ ”مل کر“ جیسا ادارہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ ”مل کر“ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کشف شاہ نے کمیونٹی کے کردار پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُن تمام افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انچارج گرین اسکول ڈبلیو ڈبلیو ایف پروگرام آمنہ محی الدین نے اس مہم میں شامل ہر فرد کی کوشش کو سراہا۔ اُنہوں نے برڈ فیڈنگ کی اہمیت اور ماحول کے مثبت اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔
کراچی ٹکر کارلسن کا ٹرمپ سے اختلافات کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اشارہ ، ان کا کہنا تھاامریکا کو دو جماعتی...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ کے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی تعلیمی اداروں کی 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم...
راولپندی گورنمنٹ گریجویٹ کالج عبداللہ پور، فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے چیئر مین بورڈ...
اسلام آبادایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی نانی کی بچے کی ماں کو فوری حوالگی کی درخواست مسترد کرنے کے...
بیجنگ ڈنمارک کے بادشاہ فریڈرک دہم نے کوپن ہیگن کے امالین بورگ محل میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔...
لاہور بھارتی وزارت داخلہ نے 23 افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ یو اے پی اے کے تحت دہشت گرد قرار دے...
کراچی سابق اسرائیلی سفیر نےامریکاایران معاہدے کو ایران کے سامنے بڑی پسپائی قراردے دیا۔ڈینی ایالون نے دعویٰ...