انور مجید کوای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے بینکنگ کورٹ سے رجوع کرنیکی ہدایت

14 جون ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کے مبینہ مرکزی ملزم چیئرمین اومنی گروپ انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹا تے ہوئے درخواست گزار کو بینکنگ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قرار دیا کہ نیب کے مطابق جعلی بنک اکاونٹس کیسز بینکنگ کورٹ کو منتقل ہوچکے ہیں، اس لئے مناسب ہوگا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔