اسلام آباد(جنگ نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 1985 میں اپنے ابتدائی سالوں میں ہر سال چار ملازمین کو حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھجوانے کا سلسلہ شروع کیا جسے اب حج سپانسرشپ سکیم کے تحت ملازمین کی معاونت کرنے کیلئے بتدریج بڑھا دیا گیا۔رواں سال کمپنی نے 55ملازمین کو حج پر بھجوانے کیلئے سپانسر کیا۔ اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے او جی ڈی سی ایل نے حج کیلئے منتخب ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں منگل کو باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد ان خوش نصیب افراد کی تکریم کرنا ہے جن کا کمپنی کی سپانسرڈ سکیم کے ذریعے حج کے مقدس سفر جانے کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا گیا۔ احمد حیات لک، ایم ڈی /سی ای او،او جی ڈی سی ایل نے تقریب کی صدارت کی اور حج پر جانے والے خوش نصیب ملازمین کو مبارک باد دی۔
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن میں 5مشکوک افراد،29 گاڑیوں اور9موٹر سائیکلوں کو...
راولپنڈی ایس پی صدر انعم شیر نے گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کردیں ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر...
راولپنڈی راولپنڈی کے معروف نجی میرج ہال پر عائد 14 کروڑ 75 لاکھ روپے کے سیلز ٹیکس کا حکمنامہ منسوخ...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...