استحکام پاکستان پارٹی کاعام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

14 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر،جنگ نیوز)استحکام پاکستان پارٹی نے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت آئی پی پی کاپہلا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جسکی صدارت پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔ اجلاس میں عامر کیانی، عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس،رانا نذیر، نوریز شکور، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، یاور کمال، چوہدری علی اختر، فیاض الحسن چوہان، چوہدری اخلاق، مامون تارڑ، شعیب صدیقی ،سعید اکبر نوانی ودیگر نے شرکت کی۔پارٹی صدر علیم خان نے کہا کہ ملکی مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔پارٹی ترجمان فردوس عاشق اعوان نےبتایا کہ اجلاس کے شرکاء کی طرف سے سانحہ 9مئی کی شدید مذمت کی گئی،شہداء کی فیملی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کا اظہار کیا گیا۔