آئوٹ سورس ٹرینوں میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

14 جون ، 2023

اسلام آباد(زبیر قصوری) ریلوے پاکستان کی طرف سے آؤٹ سورسنگ کی جانے والی ٹرینوں کے وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں اور چارجنگ سمیت دیگر درجنوں شکایات پر ڈی سی او پاکستان ریلوے رباب ملک نے تفصیلی خط جاری کیا ہے خط میں ریلوے بھی افسران کو بتایا گیا ہے کہ نجی کمپنی ریلوے پاکستان کی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اوور چارجنگ سمیت پاکستان ریلوے کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جس سے ریلوے پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔خط کے مطابق نجی کمپنی کے خلاف مختلف حوالوں سے متواتر شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ایس جمیل اینڈ کمپنی جس کو فرید ایکسپریس کا تجارتی انتظام آئوٹ سورس کیا گیا تھا وہ معاہدے کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔مسافروں کے ساتھ چیکنگ عملے کا ذلت آمیز سلوک ہوتا ہے اور اس حوالے سے مسافروں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نجی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔