اسلام آباد( نمائندہ جنگ ،جنگ نیوز )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نادرا نے استعفیٰ پیش کیا،ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور کابینہ ڈویژن کو طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ وزارتوں کو بھجوانے کی ہدایت کردی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے، ذرائع نے بتایاکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کے طور پر طارق ملک کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پشاورخیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز کے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مزید توسیع کوتسلیم کرنے...
اسلام آباد ہفتہ وار مہنگائی دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، حساس قیمتوں کے اشاریے میں 0.52 فیصد تک کمی؛...
اسلام آبادوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صحافت، سیاست اور عدلیہ میں دوغلے پن کا خاتمہ ہونا چاہیے ریاست نے...
اسلام آ باد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپو زیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کے دوران چار بلوں کی منظوری...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے واپس کردہ قوانین میں سے چار کے لئے حکومت اور پیپلز...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی...
کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما طلال چوہدری...
اسلام آباد پاکستان نے گندم کی منڈی میں قواعد و ضوابط کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ انٹرنیشنل...