سستی اور ماحول دوست توانائی 2025میں گرین انرجی 20فیصد ہوگی

14 جون ، 2023

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)پی ڈی ایم حکومت آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کو اگلے 5سال میں 15ارب ڈالر تک لے جانے کےلئے پرعزم ہے۔ سستی اور ماحول دوست توانائی 2025میں گرین انرجی 20فیصد ہوگی 2030میں 30فیصد کرکے دس سے 15فیصد تک توانائی کی بچت کا پلان , برآمدات میں اضافے کیلئے قومی پیداواری ماسٹر پلان پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے اور تجارتی پروگراموں جیسے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں یہ بات مالی سال 23-2022کا اقتصادی جائزہ بنانے والے حکومت پاکستان کے اکنامک ایڈوائزر وزارت خزانہ نے اکنامک سروے کے آغاز میں کہی۔ دریں اثنامعلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آج شروع ہونے والے آذربائیجان کا دو روزہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے وزیراعظم آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر اپنے متعلقہ وزرا کا وفد لے کر جارہے ہیں آذربائیجان سے پہلے ہی پاکستان نے ماہانہ 8کارگو ایل این جی سستے نرخوں پر پورا سال خریدنے کامعاہدہ کر لیا ہے ماہرین کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ان کا وفد دو روزہ دورے کے دوران آذربائیجان سے سستی ایل این جی کے مزید کارگو سالانہ خریدنے کے ایم او یو کریں گے۔