اسلام آباد(عمرچیمہ) رواں برس فروری میں ایک شہری نے پنجاب کی جوڈیشل اکیڈمی میں ایک اطلاع کےلیے درخواست دی تھی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج حنان اصغر کے صاحبزادے کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تقرری کے حوالے سے دریافت کیا گیا تھا۔ شہری نے اس کی پولیس کی تصدیق کی رپورٹ کی نقل مانگی تھی جو کسی بھی محکمے میں کسی فرد کی شمولیت سے قبل ڈپارٹمنٹل سطح کا تقاضا ہوتا ہے۔اس پر جو جواب آیا یہ کسی اور نے نہیں بلکہ خود حنان نے دیا تھاجسے اکیڈمی نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کیا ہے تاکہ وہ ان سوالوں کے جواب دے سکے جو پنجاب میں شفافیت کےلیے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2023کے تحت لوگ کرتے ہیں۔ اپنے جواب میں حنان نے اکیڈمی کے پی آئی او کی حیثیت سے سوال کاجواب دیتے ہوئے اپنے بارے میں استثنیٰ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرد کی نجی معلومات ہیں ۔جواب یہیں ختم نہیں ہوتا۔اس نے مزید انکشاف کیا کہ پولیس تصدیق کا ریکارڈ اکیڈمی کے ریکارڈ میں نہیں ہے۔یہ کون شخص ہے جویہ معلومات طلب کررہا ہے اور حنان اس سے کیا چھپانے کی کوشش کررہا ہے؟ درخواست دینے والے کانام عمران شوکت ہے اور وہ رینٹ اے کار کا بزنش چلاتا ہے اور مبینہ طور پرحنان اسے اس کی 16 کاروں سے محروم کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے جس میں کارچھیننے کے الزامات کے حوالے سے 20 ایف آئی آرز عمران نے درج کرارکھی ہیں ۔ مزید یہ کہ حنان تین مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے اورمنظم جرائم کے دیگر دو مقدمات میں شریک ملزم ہے ۔ طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ کاریں رینٹ پر لیتے اور انہیں بیچ دیتےاور مالکان اپنے چوری شدہ اثاثوں کی تلاش میں بھٹکتے رہتے۔ جب اس کا نشانہ بننے والوں نے حنان کے اہل خانہ سے رابطہ کرنا شروع کیا تو اس کے والد نے اسے ایک اخباری اشتہارکے ذریعے عاق کر دیا۔ ایسے دواشتہارنومبر 2020 کو اردو اخبار میں شائع ہوئے۔ اتفاق سے اس کے والد جسٹس عبدالستار اصغراس وقت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹرجنرل تھے۔جسٹس ستار نے ستمبر 2021 سے جنوری 2022 میں اپنی موت تک یہاں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی رحلت کے چار ماہ بعد حنان اکیڈمی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر ایک سالہ کنٹریکٹ پر مقرر ہوا اور اب اسے گزشتہ ماہ مزید ایک برس کے لیے توسیع دے دی ہے ۔ جب اسے اشتہاری مجرم قرار دیا گیا تواس دوران پولیس اس کے خلاف کارروائی پر متذبذب رہی جبکہ اس کا شکار بننے والے انصاف کی تلاش میں دربدرہوتے رہے۔ عمران بھی اس کا شکار بننے والوں میں سے ایک ہے۔ وہ آر ٹی آئی کے قانون کے ذریعے اسے قانون کے کٹہرے میں لانا چاہتا ہے۔حنان سے متعلق معلومات کے حصول کےلیے اپنی گزشتہ کوششوں میں ناکامی کے بعد جب حنان نے استثنیٰ کا دعویٰ کیا تو عمران نے مارچ میں مزید ایک درخواست دی ۔ اس نئی درخواست میں اس نے اس اشتہار کی نقل کی تفصیلات کا تقاضا کیا جس کے اوپر حنان کی تقرری عمل میں آئی تھی۔ کیا ان کا تقرر کرنے والی اتھارٹی نے ان کی پولیس تصدیق کا معائنہ کیا تھا۔ کیا پولیس تصدیق کی رپورٹ ریکارڈ میں نہ ہونے پر کوئی انکوائری کی گئی ؟( جیسا کہ حنا ن نے گزشتہ درخواست پر اپنے جواب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ موجود نہیں ہے) ۔کیوں کراس کی تقرری اکیڈمی کی ویب سائٹ پر مشتہر نہیں کی گئی اور کیا جوڈیشل اکیڈمی اس امر سے آگاہ ہے کہ حنان کے خلاف 20 سے زائد ایف آئی آرزدرج ہیں۔اس کا آخری سوال یہ ہے کہ ’’ آیا جوڈیشل اکیڈمی ایک معروف مجرم کو اپنا ملازم رکھنے کی متحمل ہوسکتی ہے کیونکہ اکیڈمی کے ملازمین پولیس تفتیش پر اپنا اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں کہ وہ انہیں اپنے حق میں استعمال کرے۔ آر ٹی آئی کی درخواست رواں برس 27 مارچ کو جمع کرائی گئی تھی مگر حنان نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا نہ تو ذٓاتی حیثیت میں اور نہ ہی ہی اکیڈمی کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے۔ دی نیوز نے بھی اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ اس کے نام پر رجسٹرڈ سمیں غیر فعال ہیں۔ اس کے سرکاری نمبر پر بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جس شخص نے کال اٹھائی اس نے ایک اور نمبر دے دیا جس پر کسی نے کال نہیں اٹھائی۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوکو7ویں بار یہ عہدہ سنبھالنے پر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے محمد ایوب کو کنسلٹنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا ہے۔ محمد ایوب کی تقرری 3...
اسلام آ باد موجودہ حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا ایک سال مکمل ہوگیاتاہم کونسل کاکوئی اجلاس نہ...
لاہورصارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے رو ز بلا یا گیا وفاقی کا بینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ۔ اجلاس اب...
پشاورقومی احتساب بیورو پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں وزیرِاعظم کے مشیروسابق...