اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے گرگیا، سونا بھی سستا

14 جون ، 2023

کراچی (نمائندہ جنگ) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 55 پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 5 روپے گھٹ گئی ،یورو کی قیمت میں بھی 1.80 روپے کی کمی ،پاؤنڈ 4.30 روپے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت خرید25 پیسے کے اضافے سے 287.25 روپے سے بڑھ کر 287.50 روپے اور قیمت فروخت 55 پیسے کے اضافے سے 287.65 روپے سے بڑھ کر 288.20 روپے ہو گئی لیکن دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 300.00 روپے سے کم ہو کر 295.00 روپے اور قیمت فروخت 303.00 روپے سے کم ہو کر 298.00 روپے ہو گئی ہے۔ادھرسونے کی قیمت میں 4ہزار روپے فی تولہ کی کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1963 ڈالر سے کم ہو کر 1961 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں 4000روپے فی تولہ کی نمایاں کمی سے سونے کی قیمت 2 لاکھ 21ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3430 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 89ہزار 900 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2650 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔