سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی احاطہ عدالت کے باہرسےگرفتار

14 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کے روبرو پیشی کے بعد احاطہ عدالت کے باہر سے سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو وفاقی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بیرسٹر قاسم نواز عباسی کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پرہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے ، انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے دوران علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی گئی ،علی افضل ساہی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔