شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ، امریکا

14 جون ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں، پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق سب کے لئے جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کی عزت کریں، انسانی حقوق، جمہوریت، صحافیوں کی سکیورٹی اور قانون کی پاسداری پر اعلیٰ پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، یہ امریکا کے لئے ترجیحی بنیادیں ہیں۔