پشاور(آئی این پی)جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کو اعتماد کی ضرورت ہے، پاک چین دوستی میں جو بھی رکاوٹ آئے اسے ملیا میٹ کر دینا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، چین نے اپنے پیسوں سے گوادر میں بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ بنایا، سی پیک کے 10 سال پورے ہو گئے، اس منصوبے میں پاکستان کی ترقی کا راز ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان میں غیر متنازعہ ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چین کے حوالے سے پالیسی کو تسلسل سے اپنایا، سی پیک صرف ایک سڑک نہیں اس کے ساتھ بہت سے اور منصوبے منسلک تھے۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے کہا کہ مغربی ممالک پاکستان کو اب بھی کالونی سمجھتے ہیں، چین نے بہت سارے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ہم گزشتہ حکومت کے عزائم سمجھ چکے تھے، دنیا کے ساتھ اعتماد بحال کرنے میں وقت لگے گا،۔انہوں نے کہا کہ قومی وحدت کے ساتھ ملک کو آگے لے کر جائیں گے، روس کو بھی ابھی سمجھ آگئی ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے ہیں، ہم نے پہلے ہی سے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی تائید کی ہے۔
اسلام آباد پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سستی شہرت کے حصول اور...
کراچی اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اعزاز اللہ شاہ کے خلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی...
کراچی شوہر کو چھوڑ کر بھارت جاکر شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے 18 مارچ کو نوئیڈا کے کرشنا اسپتال...
کراچی جرمن شہریوں نے ٹیسلہ کا بائیکاٹ کردیا۔ مسک کی AfD اور ٹرمپ کی حمایت سے ٹیسلا کی مقبولیت گرگئی،رواں برس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو 2 اپریل سے مساوی جوابی محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا اگرچہ نئی...
کراچی بینکاک میں سربراہی اجلاس میں مودی یونس ملاقات کا امکان کم ہے،سمٹ کے دوران غیر رسمی طور پر رہنماؤں کا...